راولپنڈی... آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 6دہشت گردوں سمیت 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔آئی ایس پی آ رکے مطابق ایف سی بلوچستان نے رستم دربار، ڈیرہ بگٹی،کلی دیوا میں کارروائیاں کیں ۔گرفتاردہشت گردوں سے دھما کہ خیزمواداوراسلحہ بھی برآمدکر لیا گیا۔ بارودی سرنگیں اور کمیونیکیشن آلات بھی برآمد ہوئے ۔ پنجاب رینجرز نے اٹک،سرگوددھا اور راولپنڈی میں آپریشن کئے ۔ دہشتگردوں کے12سہولت کارگرفتار پکڑے گئے۔ گرفتارسہولت کاروں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔