Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ ایک کامیاب انسان بننا چاہتی ہیں ؟

کیا آپ ایک کامیاب انسان بننا چاہتی ہیں ؟  کیا آپ معاشرے  یں ایک منفرد مقام حاصل کرنا چاہتی ہیں ؟ کیا آپ  معاشرے میں  کم مراعات اور اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم کے باوجود  اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں ؟ 
تو پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں  اور اس کے لیے سب سے اہم با ت یہ ہے کہ خود کو پہچانیں .خود آگاہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے  . آپ اپنی صلاحیتوں اور قابلیت  سے شناسا ہوں اورآپ کے سامنے آپ کا مقصد واضح ہو  اور پھر اپنے لیے اس کام کا انتخاب کریں جس میں آپ کو مہارت حاصل ہو . جو آپ کی خوشی اور دلچسبی کا سبب ہو .  بعض اوقات یہ اتنا  آسان نہیں ہوتا . بعض اوقات اپنی پسند کی فیلڈ میں عہدہ ، مراعات  ، تنخواہ سب کچھ اچھا ہوتا ہے لیکن یا تو ادارے کا ماحول نا قابل قبول ہوتا ہے یا پھر  اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں ایسے میں تنخواہ اور عہدے سے زیادہ کام کی نوعیت کو اہمیت دیں .
کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک اور اہم چیز یہ ہے کہ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں اپنے لیے بولنا سیکھیں آواز اٹھانا سیکھیں . ایک ریسرچ کے مطابق انٹرویو کے وقت صرف 7 فی صد خواتین تنخواہ  میں اضافے  کا مطالبہ کررتی ہیں جبکہ 57 فی صد مرد  پیشگش کی گئی تنخواہ سے زیادہ کا مطالبہ کرتے ہیں . 
ایک کامیاب خاتون کے لیے ایک اور اہم بات یہ ہے کہ کام اور رشتوں میں اعتدال پیدا کریں کام کو سر پر اتنا سوار نہ کریں کہ رشتوں کے لیے وقت نہ نکال سکیں یا گھر اور بچوں کی ذمہ داریوں کو کیرئر کا خاتمہ تصور نہ کریں . اپنے کام سے یہ ثابت کریں کہ بطور ہاؤس وائف اور بطور ماں آپ کی قابلیت میں کوئی فرق نہیں آیا . اگر آپ بچوں کی پرورش کے ساتھ ساتھ کام بھی کر رہی ہیں تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ایک کامیاب ، مضبوط اور با ہمت خاتون ہیں . 
اپنے مستقبل کے بارے میں اچھی امید  رکھیں اور اچھی منصوبہ بندی کریں . ترقی ملنے کے انتظار میں بیٹھی نہ رہیں بلکہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں اپنے کام کا کریڈٹ لینا سیکھیں  . اپنے شعبے میں کام کرنے والے افراد کے ساتھ اچھے روابط استوار کریں اور ایک مثبت سوچ کے ساتھ بھرپور قوت کے ساتھ آگے بڑھتی رہیں . 
ایک مفسر کا قول ہے  قائدانہ صلاحیتوں کے حامل افراد خواب دیکھتے ہیں ان پر عمل کرنا جانتے ہیں  ان میں خوف کا عنصر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے  اور حالات اور رویے ان کے سامنے دیوار نہیں بن سکتے ۔ 

شیئر:

متعلقہ خبریں