Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی،شہباز شریف

استنبول ... وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی قیادت کو موجودہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے مناسب اور دانشمندانہ فیصلے کرنا ہیں۔امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی اعلان نے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ منگل کی شب او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے استنبول پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اس اقدام سے دنیا میں قیام امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ اس فیصلے نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات و احساسات کا خون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو امریکہ کی جانب سے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ فلسطین کو دیوار سے لگانے کی پالیسی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میںامت مسلمہ کی قیادت کو غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے کرنا ہیں۔

شیئر: