ینبع.... مدینہ منورہ میں شہری دفاع کے ترجمان رائد عودة الاحمدی نے بتایا ہے کہ ایک پاکستانی شہری کو بئر الماک سے زندہ سلامت نکال لیا گیا۔ وہ قدیم مدینہ منورہ روڈپر واقع ایک کنویں میں گر گیا تھا۔ اسکی کچھ ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ ہلال احمر کی طبی ٹیم نے 23سالہ پاکستانی کو علاج کیلئے بدر جنرل اسپتال پہنچا دیا۔