سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کے اداریئے کا ترجمہ نذر قارئین ہے:۔
عوام اول۔ عکاظ
سعودی کابینہ نے بجلی اور پٹرول کے نرخوں میں اضافے اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے باعث کھانے پینے کی اشیاءکے اضافی اخراجات کے منفی اثرات سے عوام کو بچانے کیلئے حساب الموطن پروگرام کی پالیسیاں طے کردیں۔ 21دسمبر سے زرتلافی شہریوں کے اکاﺅنٹ میں جمع کرنے کے فیصلے کا اعلان کردیا۔ سعودی کابینہ نے معاشر ے میں پائے جانے والے ان خدشات اور اُن چہ میگوئیوںکا خاتمہ کردیا جن میں کہا جارہا تھا کہ پٹرول اور بجلی سے سبسڈی اٹھانے پرمقامی شہریوں کے مالیاتی مسائل بڑھ جائیں گے۔ سعودی عرب نے سبسڈی اٹھانے کے فیصلے سے قبل حساب الموطن پروگرام جاری کرکے زرتلافی مقامی شہریوں کے کھاتوں میں پہنچانے کا فیصلہ سناکر مملکت بھر میں اطمینان کی لہر دوڑا دی۔ اس فیصلے کی بدولت سعودی شہری پٹرول اور اسکی مصنوعات نیز بجلی اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے باعث اضافی اخراجات کا مقابلہ بآسانی کرسکیں گے۔ حساب الموطن اپنی نوعیت کا پہلا سرکاری پروگرام ہے۔ اسکا مقصد مختلف شعبوں میں نافذ کی جانے والی اقتصادی اصلاحات کے ممکنہ منفی اثرات سے مقامی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭