Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس شوریٰ کا نیا سیشن..... اخبار کا اداریہ

البلاد کا اداریہ
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کل بدھ کو مجلس شوریٰ کے نئے سیشن سے افتتاحی خطاب کرینگے۔ شاہ سلمان اس موقع پر سعودی عرب کی داخلہ اورخارجہ پالیسی پر روشنی ڈالیں گے۔سعودی قراردادوں اور فیصلوں کے اسباب و محرکات اجاگر کرینگے۔
سعودی عرب نے شاہ سلمان کے مبارک عہد میں متعدد کامیابیاں حاصل کیں۔ سعودی وژن 2030کا اعلان کیا گیا۔ قومی تبدیلی پروگرام 2020عوام کے سامنے لایا گیا تاکہ سعودی عرب کی افرادی و مادی صلاحیتوں اور وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جاسکے۔ بہتر کل کیلئے مملکت کے اسٹراٹیجک محل وقوع اور اس کے گوناگوں تعلقات سے استفادے کے طور طریقے متعین کئے جاسکیں۔ شاہ سلمان کے عہد میں متعدد اصلاحات کا زریں سلسلہ شروع کیا گیا۔ عظیم الشان منصوبے نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ مملکت کے تمام علاقوں میں تعمیر و ترقی کا عمل جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ شاہ سلمان کے عہد میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر متعدد کامیابیاں حاصل کیں۔ سعودی عرب نے اپنی قیادت کی فراست اور درپیش چیلنجوں اور پیش آنے والے واقعات سے نمٹنے کی صلاحیت کی بدولت غیر معمولی مقام حاصل کیا۔ 
سعودی عرب مستقبل کی طرف پراعتماد شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔سعودی عرب مکمل ترقی کے نئے عہد کی طرف دیکھ رہا ہے۔ مہیا امکانا ت سے بھرپور فائدہ ، سرمایہ کاروں کو مملکت لانے ، تجربات کے تبادلے اور ٹیکنالوجی کو سعودی عرب کا حصہ بنانے جیسی اسکیموں سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ یہ ساری باتیں اور یہ سارے اقدامات واضح کررہے ہیں کہ سعودی قیادت عوام کی امنگوں اور انکی آرزوﺅں کی تکمیل کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: