کراچی ..معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین تحریک انصاف میں شامل ہوگئیں۔ حسینہ معین نے بدھ کو کراچی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔حسینہ معین کے ساتھ ٹی وی پروڈیوسر ظہیر خان اور یاسر مظہر نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر عمران خان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے چہروںسے پارٹی مضبوط ہوگی۔ دریں اثناءکراچی کے معروف سیاستدان محفوظ النبی بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔