شاہ سلمان اور شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کی مسکراہٹیں
جمعرات 14 دسمبر 2017 3:00
ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کی مسکراہٹوں نے شاہی خاندان کے افراد کے درمیان ہمدمی و ہمسازی کے ماحول کو اجاگر کرکے سعودی شہریوں کے دل موہ لئے۔ یہ منظر شہزادی الجوہرہ بنت عبدالعزیز کے محل میں ظہرانے کے موقع پر دیکھا گیا۔ مقامی شہریوں نے اس موقع پر بنائی جانے والی وڈیو پر غیر معمولی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔