Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5میل کے سفر کیلئے اوبر نے 14ہزار ڈالر وصول کئے

ٹورانٹو .....  اوبر نے صرف 20منٹ کے سفر کیلئے مسافر سے 14ہزارڈالر  وصول کئے۔بتایا جاتا ہے کہ 5میل کا سفر تھا جس کے لئے ڈرائیور نے 14ہزار ڈالرمانگے۔ مسافر نے اعتراض کیا تو اس نے کہا کہ رقم تو ہر حال میں دینا ہوگی۔ مسافر نے اس کی رسید یو ٹیوب پر ڈالدی جس کے بعد لوگوں نے تنقید کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ پہلے تو انہوں نے پیسے واپس کرنے سے انکار کیا لیکن بعد میں کمپنی نے کہاکہ وہ پیسے واپس کریگی۔ عام طور پر 5میل فاصلے کیلئے 9تا 12ڈالر وصول کئے جاتے ہیں۔ کمپنی کا کہناہے کہ میٹر میں کچھ مسئلہ تھا اور اب ہم نے یہ معاملہ حل کرلیا ہے۔ ہم مسافر سے معذرت خواہ ہیں۔واضح رہے کہ اوبر پیر کو اس وقت بھی تنقید کا نشانہ بنی تھی جب نیویارک میں دہشتگرد حملے کے بعد اس نے اپنے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا تھا۔

شیئر: