Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہراساں کرنے کے الزامات کی تردید کے بعد خودکشی

واشنگٹن۔۔۔ امریکہ میں ریپبلکن رکن کانگریس ڈان جانسن نے ایک لڑکی کوہراساں کرنے کے الزامات سے انکار کے بعد خودکشی کر لی ۔پولیس حکام نے بتایا کہ 56سالہ ڈان نے مائونٹ واشنگٹن کینٹیکی میں ایک پل پر کھڑے ہو کر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ پولیس نے گن بھی برآمد کر لی ہے۔ واضح رہے کہ ڈان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے 2012 میں اپنی بیٹی کی 17 سالہ دوست کوہراساں کیا تھا تاہم ڈان نے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔
 

شیئر: