اسلام آباد..قومی احتساب بیورونے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرکے انٹرپول کے ذریعے لندن سے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسحٰق ڈار کو ایسی کوئی بیماری لاحق نہیں جس کا علاج پاکستان میں نہ ہوسکے۔ انہیں عدالت میں پیش کرنے کے لئے انٹرپول کی مدد لینا ہوگی۔ اسحق ڈار کو احتساب عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ملتان میٹرومنصوبے،پنجاب میں 56 غیرقانونی پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں بدعنوانی اور پی آئی اے طیارہ فروخت کے معاملے سمیت نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیرمیں مبینہ بدعنوانی پر انکوائری کی بھی منظوری دی گئی۔