باتھ روم کو جراثیم کی آماجگاہ سمجھا جاتا ہے لہذا اسکی صفائی اہم اور محنت طلب ہے . باتھ روم کی صفائی کوئی ایک روز کا کام نہیں ہوتا بلکہ اسے مستقل طور پر صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے۔ باتھ روم یا کسی بھی جگہ کی صفائی میں بنیادی چیز یہ ہوتی ہے کہ وہاں موجود تمام چیزوں کو انکی جگہ پر رکھا جائے . چیزیں بے ترتیبی کا شکار نہ ہوں . باتھ روم کا فرش خشک رکھیں اور گیلا تولیہ باتھ روم میں نہ رکھیں ۔ باتھ روم کے آئینے کی صفائی کے لیے آئینے پر شیمپو کا اسپرے کریں اور کسی صاف کپڑے کو جس پر ریشے نہ ہوں گیلا کر کے آئینے پر ملیں ۔ شیمپو اچھی طرح سے صاف ہو جائے تو سوکھے کپڑے سے آئینہ پوچھ دیں ۔ ٹائلز کو اچھی طرح صاف کریں اسکے لیے نمک اور کسی اچھے ڈش واشر کا استعمال کیا جا سکتا ہے اسےکسی جھامے یا اسکرب س کی مددے ٹائلز پر ملیں ۔ تھوڑی دیر کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیں پھر پانی سے دھو کر وائپر کردیں ۔ پرانے دھبوں یا نشانات کو صاف کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔