اجزاء
چنے کی دال ۔ایک کپ
مونگ کی دال۔ایک کپ
مسور کی دال۔آدھا کپ
ماش کی دال۔آدھا کپ
گرم مصالحہ پائوڈر۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک۔ایک چمچ
ہرا دھنیا ۔آدھی گٹھی
ہری مرچ۔چھہ عدد
انڈا۔ایک عدد
ڈبل روٹی کے سلائس ۔دو عدد
پیاز۔ایک عدد
ترکیب:تمام دالوں کو ابال کر پانی خشک کرلیں اور دالوں میں تمام اجزاء ملا کر بلینڈ کرلیں . دالوں کے اس مکسچر کو دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں اس سے کباب با آسانی گول شکل میں بن جائیں گے . پھر دالوں کے مکسچر سے کباب بنا لیں اور فرائی کر کے پیٹا بریڈ یا برائون بریڈ کے ساتھ سرو کریں ۔