گوگل نے گوگل اسسٹنٹ سروس کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم اور مارش میلو آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے ٹیبلیٹس اور لالی پاپ آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے اسمارٹ فونز کے لیے گوگل اسسٹنٹ سپورٹ ریلیز کردی ہے۔ اسمارٹ فونز کے لیے اسسٹنٹ سپورٹ کو جاری کردیا گیا ہے جب کہ ٹیبلٹس کے لیے اسے اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ سپورٹ ابتدائی طور پر امریکہ، برطانیہ ،انڈیا ،آسٹریلیا ،کینیڈا ،سنگاپور، میکسیکو اور اسپین میں جاری کی جائے گی جس کے کچھ عرصے بعد ہی اسے اٹلی، جاپان ،جرمنی، برازیل اور کوریا کے لیے بھی جاری کر دیا جائے گا۔