الہلال کلب کو نیمار کے متبادل کی تلاش
جمعرات 30 جنوری 2025 15:46
’الہلال کی انتظامیہ نے روڈریگو کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے بڑی آفر تیار کر رکھی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
الہلال کلب نے سٹار فٹبالر نیمار سے معاہدہ ختم کرنے کے بعد متبادل کی تلاش شروع کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ الہلال کلب ریال میڈرڈ کے سٹار کھلار روڈریگو کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’الہلال کی انتظامیہ نے روڈریگو کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے بڑی آفر تیار کر رکھی ہے‘۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے ساتھ الہلال محمد صلاح کے ساتھ بھی معاہدہ کرنے کا خواہشمند ہے۔