Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

31مارچ تک تمام خدمات کو آدھار سے منسلک کیا جائے، سپریم کورٹ

    نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے تمام خدمات اور اسکیموں کو آدھار سے منسلک کرنے کی آخری تاریخ 31مارچ 2018ء تک بڑھا دی ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی 5رکنی بنچ نے عبوری حکم سناتے ہوئے سبھی فلاحی اسکیموں کیلئے آدھار لنکنگ کو لازم قراردینے کی تاریخ 31مارچ تک بڑھائے جانے کے حکومت کے فیصلے سے اتفاق کیا۔ آئینی بنچ نے موبائل کو آدھار سے جوڑنے اور نئے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے لازم قراردیا ۔جسٹس اے کے سیکری، جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اشوک بھوشن پر مشتمل بنچ نے واضح کیا کہ آدھار کو لازمی کرنے سے متعلق اس کا یہ حکم ریاستی حکومتوں کی اسکیموں کیلئے بھی نافذ ہوگا۔

شیئر: