نئی دہلی۔۔۔۔اردو کے معروف شاعر طاہر فراز نے اردو کو ہندو مسلم کے درمیان رائج کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کی تہذیب کو بچانا ہے تو اردو کو فروغ دینا ہوگا ۔الحفیظ ایجوکیشنل اکیڈمی کے زیر اہتمام پروفیسر شہر رسول اور طاہر فراز کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب اور مشاعرے میں شرکت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اردو سے غیر مسلموں کی دوری کی ایک وجہ اسکرپٹ بھی ہے لیکن اردو اسکرپٹ کی ہر حال میں حفاظت کی جانی چاہئے کیونکہ یہ اس زبان کی تہذیبی شناخت اور اس کی روح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان کوکوئی خطرہ نہیں اور پوری دنیا میں اس کے والے اور جاننے والے آباد ہیں۔انہوں نے اردو رسم الخط کو اس کی شناخت اور روح قراردیا۔