Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصیبت میں پھنسے اعظم خان؟

لکھنؤ ۔۔۔۔ سماج وادی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعظم خان اپنے نجی کام کیلئے سرکاری خزانے کو خرچ کرانے کے معاملے میں گھر گئے ہیں۔ سوشل ورکر نوتن ٹھاکر کی شکایت پر حکومت نے واٹر کارپوریشن کے  منیجنگ ڈائریکٹر کو قانون کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ نوتن نے وزیر اعلیٰ سے شکایت کی کہ یکم مارچ کو الہ آباد ہائیکورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اعظم خان کو ڈپٹی واٹر کارپوریشن کے چیئرمین کے طور پر ایک سروس کیس میں 6مارچ کو عدالت کے سامنے پیش ہونےکیلئے کہا گیا تھا لیکن اعظم خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی اوراستدعا کی کہ ہائیکورٹ میں حاضرہونگے ۔ سپریم کورٹ نے اعظم خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہائیکورٹ جائیں اس کام کیلئے واٹر کارپوریشن نے مہنگی فیس پر وکیل طے کئے تھے جبکہ ہائیکورٹ نے اعظم خان کو ذاتی طور پر طلب کیا تھا۔ نوتن نے وزیر اعلیٰ کے جن شنوائی ویب سائٹ پر شکایت کرکے اعظم خان کی طرف سے ذاتی معاملے میں سرکاری خزانے سے کئے گئے اخراجات کی تحقیقات کراکر وصولی کی درخواست کی تھی جس پر میونسپل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے واٹر کارپوریشن کے ایم ڈی کو ضابطے کے مطابق کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

شیئر: