Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول گاندھی نے پارٹی صدارت کی ذمہ داری سنبھال لی

نئی دہلی۔۔۔۔ راہول گاندھی نےآج باقائدہ تاریخی انڈین نیشنل کانگریس کی صدارت کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔پارٹی کے صدر دفتر میں کانگریس کمیٹی کے مرکزی الیکشن اتھارٹی کے صدر رام چندر ن نے انہیں کانگریس صدر منتخب کئے جانے کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی بھی موجود تھیں ۔آزادی کے بعد سے نہرو خاندان سے کانگریس کی صدارت سنبھالنے والے راہول گاندھی چوتھے شخص ہیں۔یہ کہنا بھی بہت آسان ہے کہ راہول کا تعلق چونکہ نہرو خاندان سے ہے اس لئے ان کے لئے پارٹی کا صدر بننا کوئی مشکل نہیں تھا مگر کسی بھی اس شخص کے لئے اس ذمہ داری کو قبول کرنا ہی ایک بڑا چیلنج ہے
جس نے 14سال کی عمر میں اپنی دادی کاگولیوں سے چھلنی جسم  دیکھا ہو اور 21سال کی عمر میں اپنے والد کاقتل دیکھا ہو اس کے لئے یہ ذمہ داری سنبھالنا کوئی آسان فیصلہ نہیں ۔ راہول گاندھی نے صدر کا عہدہ سنبھا لنے کے بعد کہا کہ میں ہمیشہ پارٹی کے اصولوں کا پاس رکھونگا اور پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے مرتبے کا خیال رکھونگا۔
سونیا نے پارٹی کی باگ ڈور راہول گاندھی کے حوالے کئے جانے کے بعد جذباتی لہجے میں کہا کہ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے قتل کے بعد میں اپنے بچوں اور خاندان کو سیاست سے دور رکھنا چاہتی تھی ۔راہول کے صدر بننے کے بعدسابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ آج سونیا جی کے بعد راہول گاندھی کو کانگریس کی باگ ڈور حوالے کی جارہی ہے
ہم سونیا گاندھی کی قیادت کو سلیوٹ کرتے ہیں جنہوں نے کانگریس کو متحد کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ راہول گاندھی کے کانگریس کی صدارت سنبھالنے کے اعلان ہوتے ہی کانگریس کے صدر دفتر 24 اکبر روڈ کے باہر پارٹی کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا اور جم کر جشن منایا۔

شیئر: