Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قسم کھا کر کہتا ہوں کوئی دباو نہیں،چیف جسٹس

لاہور.. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ قسم کھا کر کہتا ہوں ادارے پر کوئی دباو نہیں۔عدلیہ پر دباو ڈالنے والا ابھی پیدا نہیں ہوا ۔ تمام فیصلے ضمیر اور قانون کے مطابق ہو رہے ہیں۔لاہور میں پاکستان بار کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ گزشتہ روز عمران خان کی نااہلی سے متعلق فیصلہ سنایا۔ حلفاً کہتا ہوں مجھے نہیں پتہ تھا کہ حدیبیہ کیس کا فیصلہ اسی دن آنا ہے۔ میں نے کہا ہے کہ کوئی فیصلہ ایک ماہ سے زیادہ محفوظ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہر جج کو رائے دینے کا حق ہے۔ تمام فیصلے قانون کے مطابق کئے اگر کسی کا دباو ہوتا تو حدیبیہ پیپر ملز کیس کا فیصلہ وہ نہ آتا جو آیاہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے آئین کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔ اپنے بچوں کر شرمندہ چھوڑ کر نہیں جاوں گا۔انہوں نے کہا کہ قانون میں اگر کہیں غلطی ہو تو نشاندہی کرنا جج کی ذمہ داری ہے۔ چیمبرمیں جا کر ججوں کو گالیاں دینا کہاں کا شیوہ ہے۔ایک جج کے لئے کام کرنا بہت مشکل ہوگیا ۔جسٹس ثاقب نثار نے عدلیہ کو ملک کا بزرگ ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بزرگ فیصلہ کرتا ہے تو کوئی بزرگ کے خلاف گالیاں نہیں نکالتا۔ اس بزرگ کی شفافیت پر شک نہ کریں۔ کسی پلان کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پوری ایمانداری، جذبے اور دیانت سے فیصلے کرتے ہیں۔ 

شیئر: