Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”اسمال ٹاﺅن کرائم“ کے سنسنی خیز مناظر

ہالی وڈڈرامہ فلم اسمال ٹاﺅن کرائم کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ایشوم نیمزکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق پولیس اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خاتون کی لاش ملنے پر اس کے قاتلوں کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔ اسی دوران اس کا خاندان مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جان ہاکس، اوکتاویا اسپینسر، اینتھونی اینڈرسن، کلفٹن کولنز، سیٹی لوٹز، مائیکل ورٹن اور جیمز لیفرٹے سمیت دیگر اداکار شامل ہیںسنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم19جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 
 

شیئر: