اسلام آباد...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپر یشنز منگل کو سینیٹ کی ہاوس آف ہول کمیٹی کو سیکیورٹی صورتحال پر ان کیمر ا بریفنگ دیں گے ۔سینیٹ سیکریٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ آرمی چیف خطے اور سیکیورٹی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ علاقائی اور داخلی سلامتی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ سینیٹ کے تمام ارکان کے علاوہ وزیر دفاع خرم دستگیر کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی ہاوس آف ہول کمیٹی خطے خصوصا امر یکہ کے کردار کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز تیار کر رہی ہے۔