Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذوری جذبات کے اظہار میں حائل نہیں ہو سکتی ، شہادت سے قبل فلسطینی نوجوان کا پیغام

اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں 29سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ غیر ملکی ٹی وی چینل کی اطلاع کے مطابق شہید فلسطینی نوجوان ماضی میں اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں اپنی ٹانگیں گنوا بیٹھا تھا ۔ چینل کا کہنا تھا کہ شہید ابراہیم ابو ثریا نے اپنی شہادت سے قبل اسرائیلی قابض افواج کو یہ پیغام دیا کہ معذوری اسکے جذبات کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی ۔ یہ زمین ہماری ہے اور ہم کسی صورت بھی ناجائز قبضے کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ اسی نے امریکی فیصلے کو بھی غلط قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ فوری طور پر القدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کا ارادہ تر ک کر دیا جائے ۔ 

شیئر: