مسئلہ فلسطین میں امریکہ کا کوئی کردار قابل قبول نہیں ہوگا، محمود عباس
استنبول: فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل میں امریکہ کا کوئی کردار قابل قبول نہیں ہوگا۔ امریکہ نے اسرائیل کی طرف اپنی مکمل جانبداری کا ثبوت دے دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ مستقبل میں اس کا کوئی کردار قبول نہیں کیاجائے گا۔ وہ استنبول میں او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدر کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرکے عالمی صہیونی تحریک کو گراں قدر تحفہ دے دیا ہے۔ٹرمپ کا فیصلہ عالمی قرار دادوں کی صریح خلاف ورزی ہونے کے باعث بے بنیاد اور ناقابل قبول ہے۔فلسطین ریاست کا قیام مشرقی بیت المقدس کے بغیر ممکن نہیں۔امریکہ جب تک اپنے فیصلے سے رجوع نہیں کرے گا اس وقت تک فلسطین سابقہ تمام معاہدوں کا اب پابند ی نہیں کرے گا۔
بیت المقدس تازہ ترین، یہاں کلک کریں