ریاض۔۔۔۔۔یمن میں انسانی حقوق کیلئے سرگرم شخصیت خالد الانسی نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی تدفین نہیں ہوئی۔ انہوں نے ایرانی چینل العالم کی رپورٹ کو ثبوت کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی چینل نے سابق صدر علی صالح کی لاش کی جو تصاویر جاری کی ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابھی تک انہیں دفنایا نہیں گیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ یاسر العواضی نے جو دعویٰ کیا تھا کہ علی صالح کو دفنا دیا گیا ہے وہ غلط تھا حوثی اب تک علی صالح کی لاش محفوظ کئے ہوئے ہیں اور وہ اپنے مقتول رہنما حسین الحوثی کا بدلا لینے کیلئے علی صالح کی لاش مسخ کرنے کے درپے ہیں۔ حوثی جو کچھ کررہے ہیں وہ جرم ہے انہیں لگام لگانی پڑیگی۔