Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامان تجارت پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس فیکٹری سے لیکر آخری سودے تک لیا جائے گا

    ریاض - - - - - - - سامان تجارت پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس فیکٹری سے لے کر آخری  سودے تک لیا جائے گا۔ یہ وضاحت ویٹ انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر مقامی شہری کے سوال کے جواب پر جاری کی۔ مقامی شہری نے دریافت کیا تھا کہ اگر کسی سامان کی قیمت100ریال ہو  تو کیا   ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعد 105 ریال ہوجائے گی؟ انتظامیہ نے اس کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اگر فیکٹری نے تاجر کو 100ریال کی شئے فروخت کی تو ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعد اس شئے کی قیمت 105ریال ہو گی ، چیز خریدنے والا تاجر 5فیصد کے اضافے کے بعد اسے 110ریال میں فروخت کرے گا۔ اسی طرح اگر ایک تاجر دوسرے تاجر کو فروخت کرتا رہے تو ہر سودے پر 5فیصد ٹیکس بڑھتا چلا جائے گا۔ ایسانہیں ہو گا کہ فیکٹری سے نکلنے والی 100ریال کی قیمت کی شئے ایک تاجر سے دوسرے ، تیسرے، چوتھے ، پانچویں تاجر سے گزر کر آخری سودے پر 105ریال ہی میں فروخت ہو۔ انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس ہر مرحلے میں لگایا جائے گا۔ جتنے  تاجر بڑھیں گے۔ اتنی ہی بار ٹیکس بھی لگے گا۔  فیکٹری سے پہلے سودے پر ٹیکس حتمی نہیں ہو گا۔

شیئر: