Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثہ کرکے فرار ہونیوالا ڈرائیور گرفتار

طائف۔۔۔۔۔ٹریفک حادثہ کرکے فرار ہوجانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ حادثے کی وجہ سے دوسری گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا تھا۔ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کردیا گیاتھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ حادثہ امیر منصور آرمی اسپتال کے انڈر پاس سے قبل پیش آیا تھا۔ 20سالہ سعودی نوجوان نے پک اپ کو عقب سے ٹکر ماردی تھی جس سے پک اپ الٹ گیا تھا۔ ٹکر مارنے والا نوجوان پک اپ کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

شیئر: