Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017ء کے اختتام پر عالمی شرح نمو3.6فیصد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔اخبار کی شہ سرخیاں

18 دسمبر پیر کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے جریدے الشرق الاوسط اور الاقتصادیہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
الشرق الاوسط
    ٭یمن کا دارالحکومت بڑی جیل میں تبدیل، ایرانی افسران جیلر بنے ہوئے ہیں۔خوف اور قحط سے صنعاء کے باشندے نڈھال۔
    ٭القدس پر امریکی فیصلے کے جواب میں صدر محمود عباس فلسطینی ریاست کے قیام کا اعلان کرسکتے ہیں۔
    ٭ترک صدر رجب طیب اردگان نے شام کے کرد علاقوں کو ’’دہشتگردوں‘‘سے پاک کرنے کا اعلان کردیا۔
    ٭عربی زبان میں معلومات ہدف سے کافی کم ہیں، وکی پیڈیا کے بانی کی الشرق الاوسط سے گفتگو۔
    ٭لیبیاکی قومی فوج کے کمانڈر خلیفہ حفتر نے الصخیرات معاہدے کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
    ٭امریکہ میں مشکلات کے بعد ابو حمزہ کو لندن کی جیلیں یادآنے لگیں۔
    ٭2017ء کے اختتام پر عالمی شرح نمو3.6فیصد ۔
    ٭عراق میں سیاسی گروپوں کا نقشہ ایک بارپھر تبدیل۔
    ٭ایران نے حوثی میزائل کے شواہد منظر عام پر آنے کے بعد اقوام متحدہ سے امریکہ کی شکایت کردی۔
* * * *
الاقتصادیہ
    ٭ہر 3ماہ بعد پٹرول اور بجلی کے نرخوں کے اثرات پر نظر ثانی ہوگی۔زیادہ خرچ کرنیوالوں کو اضافی زرتلافی نہیں ملے گا، حساب المواطن انتظامیہ۔
    ٭2017کے آغاز سے سعودی انویسٹمنٹ فنڈنے 49ارب ریال کے معاہدے کئے۔
    ٭یکم جنوری 2017سے لیکر ستمبر کے اختتام تک 9ماہ کے دوران دنیا بھر میں کمپنیوں واداروں کے انضمام کےمعاہدے2.21ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئے۔ 40.9فیصد کا تعلق امریکہ سے رہا۔
    ٭5برسوں کے دوران  25فیصد بڑے تجارتی مراکزختم ہوسکتے ہیں۔ ماہرین اقتصاد کے خدشات
    ٭آئندہ 25برس کے دوران توانائی مارکیٹ میں پٹرول اور گیس کا حصہ 60فیصد تک رہے گا۔
    ٭انشورنس کمپنیوں کے خلاف 5برس کے دوران 11ہزار شکایات درج کرائی گئیں۔
    ٭عوامی لہر کاپھیلاؤ روکنے کی کارروائیوں سے یورپی سیاستداں پریشان ہوگئے۔
    ٭ چین میں متوسط رفتار والا پہلا مسافر طیارہ آزمائش میں کامیاب۔

شیئر: