سیئول ۔۔۔جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ5سال کے دوران شمالی کوریا کے باشندوں کی فی کس آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہوا تاہم یہ جنوبی کوریا سے اب بھی کہیں کم ہے۔رپورٹ کے مطابق 2011 ء کے بعد شمالی کوریا کے شہریوں کی فی کس آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 2016 ء میں ان کی فی کس آمدنی 1.46 ملین وان (1340 ڈالر) سالانہ رہی جو 2011 ء کی نسبت 5 فیصد زیادہ ہے تاہم جنوبی کوریا کے شہریوںکی فی کس آمدنی اب بھی ان سے 20 گنا زیادہ ہے۔ شمالی کوریا کے جوہری و میزائل پروگرام کے باعث عالمی پابندیوں کے باوجود شمالی کورینز کی فی کس آمدنی 2011 ء سے اب تک 7 فیصد بڑھ چکی ہے۔