Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی ٹکڑے بنانے کی ترکیب

اجزاء:
ڈبل روٹی-ایک عدد
دودھ -آدھا لیٹر
کنڈنسنڈ ملک -ایک ڈبہ
بادام -20 عدد
سبز الائچی-2 عدد
چینی -حسب ذائقہ
گھی -دو سو پچاس گرام
ترکیب:ایک پین میں دودھ اور الائچی کے دانے ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔جب دودھ کی مقدار آدھی رہ جائے تو اس میں  کنڈینسنڈ ملک اور چینی شامل کردیں۔ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کے کنارے کاٹ لیں اور درمیان سے بھی سائسز کو تکونی شکل میں کاٹ لیں۔فرائی پین میں گھی گرم کریں اور سلائسز ہلکی آنچ پر تل لیں جب ہلکے سنہری ہوجائیں تو دودھ میں ڈال کر کچھ دیر پکائیں ۔بعد میں احتیاط سے ڈش میں نکالیں اور بچا ہوا دودھ بھی اس میں ڈال دیں۔ٹھنڈا ہوجائے تو باداموں سے گارنش کریں  اور پیش کریں .
 

شیئر: