ماسکو ۔۔۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر روسی سیکیورٹی سروسز نے سینٹ پیٹرز برگ میں دہشتگرد حملے کو ناکام بنایارہا۔روسی صدر نے ٹیلی فون کر کے اپنے امریکی ہم منصب صدر ٹرمپ کا معلومات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔سینٹ پیٹرز برگ کے گرجا گھر پر حملہ کا منصوبہ تھا ۔ وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کو حملے سے پہلے پکڑ لیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں اموات ممکن تھیں۔روس کی سکیورٹی سروس ایف ایس بی نے بھی ایک بیان میں کہا کہ داعش کے ایک سیل کے 7 ارکان کو حراست میں لیا ہے۔ایک خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔