Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی اب 19ریاستوں پر قابض

نئی دہلی۔۔۔۔ گجرات اورہماچل پردیش میں انتخابات جیتنے کے بعد بی جے پی نے 19ریاستوں میں اپنی حکومت قائم کرلی ۔ شمالی ہندوستان سے لیکر شمال مشرقی وسط اور شمال مغربی ہندوستان میں بی جے پی نے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ جب سے نریندر مودی وزیر اعظم بنے بی جے پی نے ایک کے بعد دوسری ریاستوں پر قبضہ کرلیا ۔ وزیر اعظم کی قیادت میں بی جے پی مہاراشٹر اور ہریانہ کے علاوہ جموں کشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ مل کر اقتدار میں آئی۔ جھار کھنڈ میں بھی بی جے پی کواکثریت حاصل ہوئی۔ اروناچل پردیش، آسام ، اترپردیش ، گوا، اتراکھنڈ، منی پور میں بھی آہستہ آہستہ اپنی حکومتیں قائم کیں۔یہ بات حیرت انگیز ہے کہ گوامیں کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری مگر بی جے پی اپنی حکومت بنانے میں کامیاب رہی۔بہار میں نتیش کمار نے بی جے پی کے اشتراک سے حکومت قائم کی۔اب بی جے پی کی نگاہیں کرناٹک پر لگی ہوئی ہیں۔اسکے علاوہ بی جے پی میزورم اور اوڈیشہ میں بھی اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے۔

شیئر: