Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات میں الیکشن ہارے عوام کا دل جیتے،کانگریس

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے گجرات کے انچارج جنرل سیکریٹری اشوک گہلوٹ، سینیئر لیڈر سشیل کمار شندے اور محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گجرات انتخابات میں پارٹی صدر راہول گاندھی اور کانگریس کی اخلاقی جیت ہوئی ہے۔ کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ کو ان کے گھر میں شکست دی ۔ کانگریس کے ہماچل پردیش کے انچارج سشیل کمار شندے نے کہا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 50نشستیں جیتنے کی باتیں کرتی تھی مگر وہاں بھی اسے جھٹکا لگا اور کانگریس نے ڈٹ کا مقابلہ کیا۔گجرات الیکشن میں راہول گاندھی کے انتخابی مہم کے طریقہ نے آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کی یاد تازہ کردی۔

شیئر: