Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تہران میں ماحولیاتی آلودگی پرائمری اسکول بند

تہران ۔۔۔ ایرانی دارالحکومت تہران اور کئی دوسرے علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی کے باعث پرائمری اسکول بند کر دئیے گئے ۔ تہران اور قریبی علاقے گہری اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ حکام نے صوبے کی تمام سیمنٹ فیکٹریوں اور کانوں کو بند رکھنے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔ صوبے کے مرکزی علاقے میں کاروں سے نکلنے والے دھوئیں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت ضوابط نافذ کر دیئے گئے۔ ایسے ہی اقدامات شمال مغربی شہروں تبریز اور ارمیہ میں بھی اٹھائے گئے ہیں۔
 

شیئر: