تہران۔۔۔ایرانی دارالحکومت میں عدالت نے تہران کے سابق جنرل پراسیکیوٹر جسٹس سعید مرتضوی کو 2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مرتضوی پر 2009ء کی عوامی مزاحمتی تحریک کے2 گرفتار شدگان کی ہلاکت کے علاوہ قیدیوں کے ساتھ زیادتی کا علم ہونے جیسے معاملات میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔ ایران میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی مہم نے دونوں ہلاک قیدیوں محمد کامرانی اور محسن روح الامینی کے وکیل کے حوالے سے بتایا ہے کہ جسٹس مرتضوی کی 2سالہ قید کا فیصلہ حتمی ہے۔مرتضوی نے ایک کھلے خط میں کہریزک جیل کے قیدیوں کے اہل خانہ سے معافی مانگی تھی تاہم ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ دونوں قیدیوں کی ہلاکت دانستہ طور پر نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:ایران نے غیر وابستہ تحریک کے کروڑوں ڈالر خورد برد کردئیے