Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنی لیون کو پرفارمنس کی اجازت دینے سے انکار

 شہر بنگلور میں ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعد حکام نے سنی لیون کو نئے سال کیلئے رقص کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ بنگلور میں اداکارہ کو شو میں پرفارم کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا ۔شو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم2،3کروڑ روپے لگا چکے ہیں اور اب پولیس نے بغیر کسی وجہ کے شو منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ ہمیں تحریری طور پر کچھ نہیں دیا گیا بس زبانی کہا گیا ہے کہ ہم یہ شو نہیں کرسکتے۔ ہم اس حوالے سے کرناٹک کے وزیر داخلہ اور پولیس کمشنر کے پاس بھی جائیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حکام نے یہ اجازت پولیس نفری کی کمی کے باعث نہیں دی ۔خیال رہے کہ ایک ہندو انتہا پسند تنظیم نے مانیتا ٹیک پارک کے باہر بازوو¿ں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ سنی لیون تقریب میں نامناسب لباس پہن کر پرفارم کریں گی جو ہمارے ناقابل برداشت ہے جبکہ پروگرام انتظامیہ نے اس امر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بنگلور کی ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے پروگرام ترتیب دیا ہے، یہ ایک فیملی شو ہے۔
 

شیئر: