اسلام آباد...سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سینیٹ کو بریفنگ کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو مانتے ہیں ۔سینیٹ کمیٹی کو قومی سلامتی سمیت دیگر امور پر طویل بریفنگ دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی بریفنگ کے دوران تفصیلی اور کھل کر بات کی۔ یہ پہلی مرتبہ ہوا، کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا جس پر سوال نہ کیا گیا اورآرمی چیف نے جواب نہ دیا ہو۔قومی سلامتی، دہشتگردی کے خلاف جنگ، امریکہ سے تعلقات، افغان حکمت عملی، ہند، مشرقی وسطیٰ کے مسائل اور ملک کے اندرونی معاملات سمیت سب پر بات ہوئی۔ بریفنگ میں بہت اچھا ماحول رہا ۔سب بہت مطمئن ہیں۔انہوں کہا کہ یہ سول ملٹری ریلیشن کےلئے اچھی بات ہے، آج تمام خوف و خدشات دور ہوگئے ۔واضح ہوگیا کہ پاکستان ایک جاندار جمہوریت ہے ۔تمام ستون آئین کے مطابق کام کررہے ہیں۔ملک میں جمہوری عمل آگے چلے گا، آج ہم آہنگی کو بہت تقویت پہنچی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ بریفنگ عسکری حکام اور پارلیمانی رہنماو¿ں کےلئے بہت اچھی تھی۔آج عسکری حکام اور جمہوریت کے لئے بھی تاریخی دن ہے۔