ریاض - - - - - سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض کے جنوب میں حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنادیا۔ منگل کودوپہر کے وقت اچانک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ۔ اسٹراٹیجک امور کے ماہر حمو د الرویس نے واضح کیا کہ یہ میزائل ویسا ہی تھا جیسا ماہِ صفر کے وسط میں کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کیلئے داغا گیا تھا ۔ سعودی فضائیہ نے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا تھا۔امریکہ نے اس کی بابت اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ ایرانی ساختہ میزائل تھا۔الرویس نے کہا کہ حوثی میڈیا میں رہنے کیلئے اس قسم کی اول فول حرکتیں کر رہے ہیں ۔بحرین سمیت تمام برادر اور دوست ممالک نے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے میزائل حملے کی مذمت کی ہے ۔