ریاض۔۔۔۔جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے واضح کیا کہ ریاض پر حوثیوں کا میزائل حملہ بزدلانہ دہشتگردی ہے۔ حوثیوں نے یہ حملہ کرکے اپنے اندر مایوسی اور اضطراب کا پتہ دیا ہے۔ حوثیوں نے یہ پیغام بھی دیدیا ہے کہ وہ امن پسند شہریوں پر حملے کی پالیسی پر گامزن رہنا چاہتے ہیں اور سعودی عرب کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے کے درپے ہیں۔ یہ میزائل حملہ واجب ِ مذمت ہے۔=