Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجرباتی سفر میں بغیرڈرائیور چلنے والی میٹرو حادثے کا شکار

نئی دہلی۔۔۔۔جنوبی دہلی کے کالندی کنج ڈپو میں بغیر ڈرائیور چلنے والی میٹروٹرین ٹرائل کے دوران حادثے کا شکار ہوگئی۔ جنوبی دہلی کو جوڑنے والی پٹری پر تجربہ کیا جارہا تھا کہ اس دوران میٹرو دیوار توڑ کر باہر نکل گئی۔
یہ دہلی کی پہلی بغیر ڈرائیور چلنے والی میٹرو ٹرین ہے۔ واضح ہو کہ 5دن بعد وزیر اعظم نریندر مودی اس میٹرو روٹ کا افتتاح کرنے والے ہیں۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے افسر نے بتایا کہ میٹرو تجرباتی مرحلے سے گزر رہی تھی۔ اطلاع کے مطابق سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے 93ویں یوم پیدائش پر 25دسمبرکو
وزیر اعظم نریندرمودی بوٹنیکل گارڈن میٹرو اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھاکر اس روٹ کا افتتاح کرینگے۔میٹرو ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث بریک فیل ہوگئے جس سے میٹرو ٹرین دیوار توڑتی ہوئی باہر نکل گئی ۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شیئر: