میکسیکوسٹی ۔۔۔میکسیکو کی ریاست کوئنٹانا رْو میں بس حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ تاریخی مقامات کی سیر کے لیے مسافروں کو لے جانے والی یہ بس بے قابو ہو کر الٹ گئی تھی۔ بس میں سوار 31 مسافروں میں امریکی، برازیلی اور سویڈش شہری شامل تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ کوئنٹانا رْو کی ریاستی حکومت کے مطابق حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔