Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیائی خواتین کے اغوا کے کوشاں 3حملہ آور غیر ملکی گرفتار

    جدہ ( اسٹا ف رپورٹر)  پولیس  نے ایشیائی خواتین کو تنگ ، فائرنگ اور اغوا کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں  3 افراد کو گرفتار کرلیا۔  اغوا کی کوشش میں ناکامی پر ملزمان  فائرنگ کر کے موقعہ واردات سے فرار ہوگئے تھے ۔ ریجنل پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے اردونیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس کنٹرول روم 911 پر کال موصول ہو ئی جس میں کہا گیا تھا کہ نامعلوم افراد نے راہ چلتی لڑکیوں کو تنگ کیا اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی جس میں ناکام ہونے پر ملزمان نے لڑکیوں پر فائرنگ کر دی ۔ گولی ایک لڑکی کے کندھے پر لگی جبکہ دوسری بھاگتے ہوئے زخمی ہو گئی ۔ ملزمان فائرنگ کے بعد اپنی گاڑی میں فرار ہو گئے ۔ کرنل القرشی نے مزید بتایا کہ واردات کی سنگینی کے پیش نظر پولیس فورس فوری طور پر حرکت میںآئی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ ملزمان کی گاڑی اور دیگر معلومات کی روشنی میں پولیس نے جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا ۔ تینوں گرفتار ملزمان میں ایک غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا گیا جہاں سے انکا چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

شیئر: