Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ٹرمپ سے شاہ سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ

ریاض۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کرکے ایران اور حوثیوں کے احتساب کے طریقوں اور ان کے جارحانہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹرمپ نے ریاض پرحوثیوں کے بیلسٹک میزائل سے  حملے کو سعودی عرب کی خود مختاری کے خلاف کھلی جارحیت اور مجرمانہ عمل قراردیتے ہوئے مذمت کی۔ امریکی صد ر نے کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کی قومی سلامتی کو خطرات پیدا کرنے پر سعودی عرب کے ساتھ ہے۔اس موقع پر سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کی تدابیر اور ایرانی نظام کے جارحانہ اقدامات پر اس کے احتساب کے امور زیر بحث آئے۔سعودی عرب اور خطے کے ممالک کے امن و استحکام کو خطرات پیدا کرنے میں حوثیوں کو میزائل فراہم کرنے کے سلسلے میں ایران کے کردار پر بھی غور وخوض کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیلفونک رابطے کے دوران اس امر پر زور دیا کہ یمنی عوام کے مصائب کے ازالے کیلئے انسانی اور امدادی کارروائیوں کا ساتھ دینا اشد ضروری ہے۔

شیئر: