Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چابی رکھ کر بھول گئے؟ خوب چیخیں،ماہر کا مشورہ

     لندن- - - - -  اگر آپ چابی رکھ کر بھول گئے ہوں تو پریشان نہ ہوں۔  ایوارڈ یافتہ  برطانوی مصنف اور  انسانی رویئے کے ایک ماہر  نے کہا ہے کہ  ایسے وقت میں آپ کو  خوب کمرے میںبند ہوکر چیخنا چلانا چاہیئے اور یوں آپ کی یادداشت واپس آجائے گی اور  پتہ چل جائے گاکہ آپ نے آخری مرتبہ چابیوں کا  ؟گچھا کہاں چھوڑا تھا۔  انہوں نے کہا کہ یادداشت بڑھانے کے کئی طریقے ہیں۔ جب بھی آپ کسی چیز کو بھولیں  یا  تو چیخیں یا پھر  چائے کا ایک کپ نوش کرلیں۔  جب آپ کے اعصاب  کنٹرول میں آجائیں گے تو خود بخود  آپ کی یادداشت بحال ہونا شروع ہوگی اور یوں   یاد آجائے گاکہ آپ نے  لاپتہ چیز کہاں چھوڑی تھی۔

شیئر: