Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے عرب وزرائے داخلہ اور پرتگالی وزیر کی ملاقات

 وزارت داخلہ کے درمیان سکیورٹی تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے اتوار کو تیونس میں عرب وزرائے داخلہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر فلسطینی ہم منصب زیاد ھب الریح، عراق کے کامل الشمری، لبنان کے احمد الحجار اور مصر کے میجر جنرل محمود توفیق نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق  ان ملاقاتوں میں  وزارت داخلہ کے درمیان سکیورٹی تعاون کے پہلووں اور وزرائے داخلہ کونسل اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 علاوہ ازیں پرتگال کی وزیر داخلہ مارگریڈا بلاسکو نے بھی ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
یاد رہے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف عرب وزرائے داخلہ کونسل کے اعزازی چیئرمین بھی ہیں۔
قبل ازیں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے صدارتی محل میں تیونس کے صدر قیس سعید سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور موجودہ سکیورٹی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

 

شیئر: