Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے ہوٹل میں’ حیا سوز‘ سرگرمیاں، تین غیر ملکی خواتین گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے ریاض ریجن میں پولیس نے اتوار کو تین غیر ملکی خواتین کو ’حیا سوز‘ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 نے محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا پولیس نے جنرل ایڈمنٹریشن آف کمیونٹی سکیورٹی اینڈ کامبیٹنگ ہیومن ٹریفکنگ کرائمز کے تعاون سے کارروائی کے دوران ایک ہوٹل سے خواتین کو گرفتار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا گرفتار خواتین کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
یہ اقدام سکیورٹی بڑھانے اور خلاف ورزیاں روکنے کےلیے جاری کوششوں کا حصہ ہے
علاوہ ازیں جدہ میں پولیس نے جنرل ایڈمنٹریشن آف کمیونٹی سکیورٹی اینڈ کامبیٹنگ ہیومن ٹریفکنگ کرائمز کے تعاون ایک مساج سیینٹر میں عوامی اخلاقیات سے متصادم سرگرمیوں میں ملوث پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔

 

شیئر: