Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیشانی سربراہ سمیت 5 روسیوں کیخلاف امریکی پابندیاں عائد

واشنگٹن۔۔۔ امریکہ نے5 روسیوں کا نام مالی اعتبار سے ناپسندیدہ افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے جن میں شیشان کے طاقتور شخص رمضان قادروف شامل ہیں، جن پر سرکاری بدعنوانی سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرنے والے افراد کیخلاف جبری ہتھکنڈے استعمال کرنے کا الزام ہے۔ قادروف ایسی انتظامیہ کی قیادت کرتے ہیں جو لوگوں کے لاپتہ ہونے اور ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے۔ امریکہ نے ایک قیدخانے کے داروغہ اور وزارت داخلہ کے امور کی ایک شاخ کے سربراہ ایوب کتائیف پر الزام لگایا ہے کہ وہ ماورائے عدالت ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث رہے ہیں ۔
 
 

شیئر: