ویرات کی شاہ رخ پر سبقت
جمعرات 21 دسمبر 2017 3:00
بالی وڈ اداکار کنگ خان یوں تو اپنی شہرت کے باعث ہندوستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں مگر وقت کےساتھ ساتھ کنگ خان کی مقبولیت کا گراف نیچے آرہاہے ۔ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی نے مقبولیت میں کنگ خان کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ حال ہی میں ہندوستان کی معروف اور بااثر شخصیات کی ایک فہرست جاری کی گئی جس میں سال 2017 ءمیں نام بنانے اور بہترین کمائی کرنےوالی شخصیات کے نام شامل ہیں اسی فہرست میں ویرات کوہلی کا نام سب سے آگے ہے جنہوں نے شاہ رخ کو پیچھے کردیا ہے۔ ویرات ہندوستان کی با اثر شخصیات میں پہلے نمبر ہیں ۔ویرات نے رواں برس144ملین ڈالرز کمائے جبکہ شاہ رخ خان کی رواں برس کی کمائی صرف106 ملین ڈالر سامنے آئی جو ویرات سے کافی کم ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان گزشتہ کئی برسوں سے اس فہرست میں ٹاپ پررہے ہیں۔ رواں برس ویرات کوہلی شاہ رخ پر سبقت لے گئے۔