پولکا کنگ کا ٹریلر، دیکھنے والے لوٹ پوٹ
فلم پولکا کنگ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس نے سب دیکھنے والوں کو ہنسی کے مارے لوٹ پوٹ کردیا۔فلم کی کہانی ایک سپر اسٹار جیک بلیک کے گرد گھومتی ہے جو شہرت کے نشے میں ایک اوٹ پٹانگ فیصلہ کرلیتا ہے۔ پھر دلچسپ واقعات شروع ہو جاتے ہیں۔ دولت چھپر پھاڑ کر برستی ہے لیکن اس ماحول میں ایک فیصلہ چاہنے والوں کو حیران کردیتا ہے۔ فلم آئندہ سال 12 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔