عدن۔۔۔۔یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے نجی وکیل نے دھماکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ علی صالح کے قاتل ایرانی پاسداران انقلاب کے لوگ ہیں ۔وکیل محمد المسوری نے کہا کہ علی صالح کو ایرانی پاسداران انقلاب نے قتل کیا، جلد انتہائی اہم تفصیلات منظر عام پر لائی جائیگی۔ بتایا جائیگا کہ یہ کس طرح یمن پہنچے۔ علی صالح کو 4دسمبر کو صنعا ء میں ان کے محل میں قتل کیا گیاتھا۔